ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلگام: نرسری کے دوبچے زیر تعمیر عمارت کےلئے ذخیرہ کردہ پانی ٹینک میں گرکر ہلاک  

بیلگام: نرسری کے دوبچے زیر تعمیر عمارت کےلئے ذخیرہ کردہ پانی ٹینک میں گرکر ہلاک  

Tue, 10 Jan 2023 20:38:45    S.O. News Service

بیلگام10؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) زیر تعمیر والمیکی بھون کے لئے ذخیرہ کردہ پانی ٹینک میں دو بچے گر کر ہلاک ہونے کا واقعہ ضلع  بیلگام کے تعلقہ  سنودتی کے گورل ہوسورکالونی میں  پیش آیا ہے۔

مہلوک بچوں کی شناخت نرسری میں زیر تعلیم چار سالہ شلوک گُڑی اور چدانند سالونکے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پرائمری اسکول کی نرسری میں پڑھائی کرنے والے دونوں بچے دوپہر میں کھیلنے کے لئے اسکول سے باہر آئے گئے تھے۔ کھیلتے کھیلتے پانی ٹینک میں گرگئے جس کے دوران دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سنودتی پولس جائےو قوع پر پہنچی اور معائنہ کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔


Share: